فیشن
Trending

یشما گل کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پرکڑی تنقید، اداکارہ کی خاموشی ، کوئی رد عمل نہیں دیا

 

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل ایک اور متنازع ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ یشما گل، جو اپنے بولڈ بیانات اور جرات مندانہ لباس کے لیے جانی جاتی ہیں، اس بار لاہور میں ہونے والے برائیڈل ویک ایونٹ میں ایک شخص کو غیر مناسب طریقے سے گلے لگا کر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے یشما گل کی اس حرکت کو بے شرم اور غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "سلیبریٹیز کو اپنی حدود کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ حرکت بالکل غیر مناسب ہے۔
یشما گل نے ابھی تک اس ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے بحث تیز ہو گئی ہے۔ بعض لوگ ان کے اس رویے کو سلیبریٹی کی حدود سے تجاوز سمجھتے ہیں، جبکہ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button