جھنگ: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے اور ہندوستان کی جارحیت کا بہادری سے جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے اور بھارت میں باپردہ خواتین کا حجاب نوچا گیا، جس سے متعصبانہ عناصر جنم لیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق پیدا کیا جائے اور پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ کانفرنس متنازع مسائل کی وجہ سے سبوتاژ نہ ہو۔




