اسلام آباد:حکومت نے قومی بچت کے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف اسکیموں کے پرافٹ ریٹس کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ‘ریگولر انکم سرٹیفکیٹس’ پر شرح منافع 12.24 فیصد جبکہ ‘خصوصی بچت اکاؤنٹس’ پر اوسطاً 12.4 فیصد منافع ملے گا۔
تاہم، نوٹیفکیشن میں شہریوں کے ایک بڑے طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ ‘بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ’ پر پرافٹ ریٹ میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور اس پر منافع کی شرح 13.20 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔ نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر تمام نئی سرمایہ کاریوں پر ہوگا۔




