فیشن

چھائیاں ختم کرانے کے علاج میں چہرہ شدید متاثر ہوا، اسما عباس کا انکشاف

سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ چھائیوں کے علاج کے دوران ان کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس سے ان کی جلد بری طرح متاثر ہوئی۔ اداکارہ نے اس واقعے کی تفصیلات اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ چہرے پر چھائیاں وراثتی مسئلہ ہے، جو ان کے خاندان میں پایا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا، جس نے ‘کاؤٹرازیشن’ نامی طریقہ علاج تجویز کیا — اس میں ایک مخصوص آلے سے جلد پر موجود نشانات کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔

اسما عباس نے بتایا کہ علاج سے ایک دن قبل انہوں نے رات کو ایک ماسک استعمال کیا، جس سے ہلکی جلن ہوئی لیکن وہ وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی۔ اگلے دن جب انہوں نے باقاعدہ علاج کروایا تو چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس سے جلد سرخ اور حساس ہو گئی۔

ڈاکٹرز نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ الرجی عارضی ہے اور جلد ختم ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لیے انہیں ادویات اور خاص لوشن تجویز کیا گیا ہے۔ آخر میں اسما عباس نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button