پاکستان
Trending

دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ: آپریشن غضب للحق میں 663 ہلاک، 224 ٹینک اور توپیں تباہ، عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے "آپریشن غضب للحق” کے دوران دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق، اس آپریشن کے دوران اب تک کی جانی و مالی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ کارروائی میں 663 دہشت گرد ہلاک اور 887 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 249 چوکیاں تباہ کر دی گئیں جبکہ 44 چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔۔
عطا تارڑ نے انکشاف کیا کہ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں کا بنیادی ہدف دہشت گردوں کے لاجسٹک بیسز اور تربیتی کیمپ تھے، جنہیں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے افغان حکام اور میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی کے ساتھ صرف دہشت گردوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ کسی بھی شہری آبادی یا سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔حکومت کی جانب سے ان فضائی کارروائیوں کی ویڈیو بھی ثبوت کے طور پر جاری کر دی گئی ہے تاکہ حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کا جواب دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button