بین الاقوامی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی خوشخبری بھی دی اور کہا کہ غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا تاکہ جنگ بندی کو مستحکم کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی اور یرغمالیوں کی رہائی ممکنہ طور پر مقررہ وقت سے پہلے ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا ہے اور قطر کو بھی اس امن عمل میں کریڈٹ ملنا چاہیے۔‘‘

یوکرین کی جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ جنگ ختم نہ ہوئی تو وہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل بھیجنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ اس بحران کا جلد حل نکالا جا سکے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکنے کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ کوششوں میں انہیں ٹیرف کے ذریعے کامیابی ملی تھی، اور اب وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو بھی حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے کیونکہ وہ جنگوں کے حل میں ماہر ہیں۔

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا یہ دورہ اسرائیل سے شروع ہوگا، جہاں وہ حال ہی میں رہا ہونے والے 20 اسرائیلی یرغمالیوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ ان کے ایجنڈے میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب اور اسرائیلی عسکری و سیاسی حکام سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

اس کے بعد، امریکی صدر شرم الشیخ، مصر جائیں گے، جہاں غزہ امن سمٹ میں 20 سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اس سمٹ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے پلان پر بھی غور کیا جائے گا، جس سے مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کی کوشش کی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button