ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا نیا مینو بار: ریلز اور ڈی ایمز کے لیے مخصوص ٹیبز کی آزمائش

کیلیفورنیا: انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایپ میں نئے مینو بار کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں مختلف ٹیبز کی ترتیب میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس نئے لے آؤٹ میں انسٹاگرام کے مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کے لیے مخصوص ٹیبز شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس تبدیلی کے تحت انسٹاگرام کا سرچ ٹیب اب ریلز ٹیب میں تبدیل کر دیا جائے گا، جبکہ ریلز ٹیب کو سرچ کی جگہ پر منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، نئے پوسٹ کرنے کے لیے مخصوص ٹیب کو ڈی ایمز کے ٹیب سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے اس تبدیلی کے دوران ایک آپشن فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین ریلز اور ڈی ایمز کے ٹیبز کے درمیان سوئچ کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی آزمائشی طور پر نافذ کیا گیا ہے اور فی الحال آپشنل ہے، یعنی جو صارفین اس نئے لے آؤٹ کو پسند نہیں کرتے، وہ پرانے لے آؤٹ پر واپس بھی جا سکتے ہیں۔

یہ تبدیلی ابھی ابتدائی طور پر کچھ صارفین تک محدود ہے، اور میٹا اس کو بتدریج پوری دنیا میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انسٹاگرام کی اس نئی ترتیب کا مقصد صارفین کے لیے ان کے پسندیدہ فیچرز تک رسائی کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button