پاکستان
Trending

خِیبر پختونخوا کا انکار، بلوچستان کا اصرار — وفاقی وزیر داخلہ نے بُلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان روانہ کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد / کوئٹہ:وفاقی وزیر داخلہ نے بُلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جب کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی پیشکش کو پہلے ہی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر پر محسن نقوی سے خود گاڑیوں کی درخواست کی تھی، جس کے بعد معاملات تیزی سے آگے بڑھے۔

صوبائی وزراء اور رہنماؤں کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے، اس لیے اگر کے پی حکومت یہ گاڑیاں لینے سے گریز کر رہی ہے تو انہیں فوری طور پر حکومتِ بلوچستان کو فراہم کر دیا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے گاڑیاں لینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد وفاقی سطح پر فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی ضروریات کو فوراً پورا کیا جائے۔

وفاقی حکم کے تحت بُلٹ پروف گاڑیاں جلد بلوچستان کو روانہ کی جائیں گی تاکہ حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات مضبوط کیے جا سکیں۔ حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم صوبے میں سیکیورٹی فورسز اور عوامی شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button