پاکستان
Trending

پنجاب میں اسموگ کا دوبارہ حملہ، لاہور ٹاپ آلودہ شہروں میں شامل،فیصل آباد خطرناک حد تک آلودہ

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور فضائی معیار تیزی سے خراب ہو رہا ہے۔ لاہور کی ہوا شدید آلودہ رہی، جس کے باعث شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

تازہ ڈیٹا کے مطابق فیصل آباد اس وقت پنجاب کا سب سے آلودہ شہر ہے جہاں AQI 407 ریکارڈ کیا گیا، جو شہریوں کی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ سطح ہے۔ بہاولپور میں AQI 279 اور گوجرانوالہ میں 236 ریکارڈ کیا گیا، جس نے رہائشیوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button