بین الاقوامی
Trending

فون میں بیوی کا نمبر "موٹی” لکھنے پر شوہر کو عدالت نے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

ترکیہ:ترکیہ کے شہر اوسک کی عدالت نے ایک شوہر کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو زرتلافی ادا کرے کیونکہ اس نے اپنے موبائل فون میں بیوی کا نمبر "موٹی” کے نام سے محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اس عمل کو جذباتی تشدد قرار دیا اور کہا کہ شادی شدہ زندگی میں عزت، احترام اور مساوات بنیادی حقوق ہیں جن کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اس قسم کے رویے سے ازدواجی رشتے متاثر ہوتے ہیں اور ایسے اقدام کو قانونی طور پر سزا دی جانی چاہیے۔ یہ فیصلہ ترکی کی اعلیٰ عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سنایا ہے، جسے اب قانونی مثال کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button