اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی ملاقاتوں کی فہرست میں شامل تمام افراد کو ایس او پیز کے تحت ملاقات کی اجازت دی جائے۔
عدالت کے حکم کے بعد، سہیل افریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا ہے۔




