لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کو یکم نومبر تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت عوامی اجتماعات، جلسے جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات اور حفاظتی امور پر غور کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مکمل قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی انتہا پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو بھی دفعہ 144 میں توسیع کی گئی تھی۔




