پاکستان

اب معافی کا وقت ختم!‘‘ پاکپتن میں بچوں کی اموات پر مریم نواز کا سخت ایکشن

’’
پاکپتن: 20 معصوم بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سخت ردعمل، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 4 گھنٹے طویل دورے کے دوران انہوں نے غفلت برتنے والے ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کرنے کے احکامات دے دیے۔

مریضوں کی شکایات پر وزیراعلیٰ نے لیبارٹری ملازمین کو بھی حراست میں لینے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ اب صرف کام کرنے والے نظام میں رہیں گے، غفلت یا کرپشن برداشت نہیں ہوگی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات کی بڑی وجہ نجی اسپتالوں کی نااہلی اور غیر تربیت یافتہ دائیوں کا غلط طریقہ کار ہے۔ وزیراعلیٰ نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button