پاکستان
Trending

کورنگی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، بہترین ٹرینرز اور اہلکاروں کو اعزازات

کراچی: پی اے ایف اکیڈمی کورنگی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فضائیہ، بحریہ اور دوست ممالک کے ٹرینرز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں اور ٹرینرز میں خصوصی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

صدر ناستپ ایڈوائزری بورڈ مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے پاک فضائیہ کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ بہترین کارکردگی پر ایئر کرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف کو ایئر چیف اور نور خان ٹرافی دی گئی، جبکہ ایئر کرافٹ مین حمزہ علی نے اصغر خان ٹرافی اپنے نام کی۔ اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفقت نور کو اے او سی ٹرافی دی گئی۔

غیر ملکی ٹرینیوں میں سری لنکا کے ایل اے سی ہیراٹھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی کی ٹرافی سے نوازا گیا، جس سے پاک فضائیہ کی بین الاقوامی تربیتی معیار کی جھلک سامنے آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button