پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، سیلاب متاثرین سے ملاقات

 

وزیرآباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں پہلی الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وزیرآباد جیسے اہم شہر کو آج تک پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہ آ سکی، لیکن اب شہریوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت دستیاب ہوگی۔

مریم نواز نے بتایا کہ اب وزیرآباد سے گوجرانوالہ کا سفر صرف 20 روپے میں ممکن ہوگا، جب کہ طلبہ، خواتین اور معذور افراد کو یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں بھی جلد میٹرو بس سروس شروع کی جائے گی۔

سیلاب کی سنگین صورتحال، وزیراعلیٰ کا ریلیف کیمپوں کا دورہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں جاری شدید سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کا حال احوال دریافت کیا اور امدادی کارروائیوں سے متعلق حکام سے تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعلیٰ نے کیمپ میں موجود متاثرین کو اپنے ہاتھوں سے کھانا پیش کیا، بچوں سے شفقت سے پیش آئیں اور خواتین و بچوں کو تحائف بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت شدید سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، تاہم پاک فوج، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور پولیس کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں بھرپور انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button