بین الاقوامی
Trending

امریکا کا پاکستان کے ایف-16 بیڑے کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا فیصلہ، 686 ملین ڈالر کی منظوری

 

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کے آلات، سسٹمز اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ایف-16 طیاروں کی آپریشنل عمر 2040 تک بڑھانے اور انہیں مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔

بلومبرگ کے مطابق امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے کانگریس کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا ہے کہ مجوزہ اپ گریڈ پیکج میں جدید Link-16 ٹیکٹیکل ڈیٹا لنک سسٹم بھی شامل ہے۔ یہ سسٹم طیاروں، زمینی یونٹس اور کمانڈ سینٹرز کے درمیان بہتر رابطہ اور معلومات کے تیز رفتار تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔

Link-16 کی شمولیت سے ایف-16 طیارے اہداف کو مزید مؤثر انداز میں تلاش، ٹریک اور نشانہ بنا سکیں گے، جس سے پاکستان کی فضائیہ کی مجموعی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ امریکا کے مطابق یہ فروخت خطے میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button