پاکستان
Trending

ڈیووس اجلاس: پاکستان کی اعلیٰ قیادت عالمی رہنماؤں کے درمیان مرکز نگاہ

 

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔

فورم کے دوران دونوں رہنماؤں کی متعدد عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال ہوا، جن میں گرمجوشی اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقاتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ہوئیں۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی قیادت کی یہ شرکت بین الاقوامی سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور پاکستان کے مؤقف کے مؤثر اظہار کی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button