پاکستان
Trending

کراچی میں معرکۂ حق کی سالگرہ تقریب، پاکستان کے دفاعی عزم کا اعادہ

 

کراچی: معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں قومی دفاع اور ملکی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں حکومتی شخصیات، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی اور حکمتِ عملی کے ذریعے دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے، جبکہ اس قوت کے پیچھے قوم اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ملکی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

تقریب میں شرکاء نے قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، جبکہ ملک کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button