کھیل

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد اگلے 10 سال کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی ہے۔ پی سی بی نے ٹیموں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اپنے فیصلے پی ایس ایل مینجمنٹ کو آگاہ کریں۔

پی سی بی کی جانب سے فرنچائز معاہدوں کی تجدید کے اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فرنچائز کے نمائندوں اور معروف چارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے ساتھ مشترکہ اور انفرادی ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد فرنچائز مالکان کو ویلیو ایشن کے طریقہ کار کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے سوالات پوچھ سکیں اور اس عمل کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

اس کے علاوہ، پی سی بی کو ای وائے مینا کی جانب سے پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں رپورٹس بھی موصول ہو چکی ہیں۔ ان دونوں نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

نئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کو حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی جیسے شہروں کے ناموں میں سے انتخاب کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button