کھیل

راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان افتتاحی میچ آج ہوگا

راولپنڈی: راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز  آج سے ہو رہا ہے، جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتانوں نے شرکت کی اور سیریز کی کامیابی کے لیے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔

میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ ٹرائی نیشن سیریز ایک زبردست مقابلہ ثابت ہوگی، جس میں نئی قیادت کو موقع دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں جو نہ صرف بہترین بیٹر ہیں بلکہ شاندار بولرز بھی ہیں۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم فائنل تک پہنچنے کی کوشش کرے گی اور وہ پوری محنت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سری لنکا کے کپتان دسُون شناکا نے بھی اپنی ٹیم کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

البتہ سیریز کے دوران سری لنکا کی ٹیم کو ایک دھچکا لگا کیونکہ  دو کھلاڑیوں نے بیماری کی وجہ سے سیریز سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ چریتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنینڈو وطن واپس جا رہے ہیں اور اس وجہ سے وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button