بین الاقوامی

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، حملے کے فوراً بعد وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوراً کارروائی کی گئی، اور ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ حکام نے اس شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری، رحمان اللہ لکنوال کے طور پر کی ہے، جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری، کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے کی فوری بریفنگ دی گئی ہے اور وہ حالات کا بغض و تجزیہ کر رہے ہیں۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور دیگر ایجنسیوں نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کو "جانور” قرار دیا اور کہا کہ نیشنل گارڈز پر حملہ کرنے والے کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ انہوں نے اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ نفرت اور برائی کی علامت ہے۔

اس واقعے کے نتیجے میں واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم چند گھنٹوں بعد معمول کی پروازیں بحال کر دی گئیں۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے اس حملے کو دہشت گردی کا سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button