پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نجی دورہ، ڈپٹی اسپیکر کو چارج دے دیا گیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی بیرون ملک نجی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، اسپیکر بیس دن کے لیے لندن روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ متعدد دیگر ممالک میں بھی قیام کریں گے۔
دورانِ سفر اسپیکر پنجاب اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعے حکومتی اور اپوزیشن مذاکراتی سیشنز میں شرکت کریں گے تاکہ اہم پارلیمانی معاملات میں ان کی موجودگی یقینی بنائی جا سکے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تیسرا مذاکراتی سیشن جلد متوقع ہے، جس میں اسپیکر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اسپیکر کی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو اسپیکر کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ نہ صرف اسمبلی کارروائی کی نگرانی کریں گے بلکہ اپوزیشن کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل میں اسپیکر کی نمائندگی بھی کریں گے۔ اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور اسپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button