لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی حالیہ کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں ایک انتہائی خطرناک تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رکن ایک شہر میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی مکمل کر چکا تھا۔
گرفتار شدگان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز، پمفلٹ اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، بہاولپور، گجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نارووال، پاک پتن اور بھکر میں کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم اور صدام کے ناموں سے ہوئی۔
اس کے علاوہ رواں ماہ پنجاب میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 1,09,892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔




