میٹا نے اپنی نئی مصنوعی ذہانت پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین کی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو اے آئی ماڈلز کی تربیت اور ذاتی تجاویز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ذاتی چیٹس، دوستوں یا خاندان کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور انکرپٹڈ میسجز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تاہم صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ پالیسی ان کی نجی معلومات کے غلط استعمال کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے مہم چلائی کہ فیس بک ڈیلیٹ کی جائے تاکہ اپنی پرائیویسی محفوظ رکھی جا سکے۔
میٹا نے وضاحت کی ہے کہ حساس معلومات، جیسے مذہبی عقائد، صحت، جنسی رجحانات یا سیاسی وابستگی تجزیے یا اشتہارات میں استعمال نہیں ہوں گی اور آواز کے ذریعے اے آئی استعمال کرنے کی صورت میں مائیکروفون صرف صارف کی اجازت سے فعال ہوگا۔




