فیشن
Trending

"یہ لوگ ذہنی مریض ہیں”:متھیرا کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

 

کراچی : پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا نے حالیہ فیشن شو میں اپنی ریمپ واک پر ہونے والی تنقید کو شدید رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ان پر طنز کر رہے ہیں وہ ذہنی مریض ہیں۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا، "میں چھوٹی ذہنیت رکھنے والے معاشرے کی بڑی لڑکی ہوں، اور ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔” انہوں نے واضح کیا کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا اور وہ تھائیرائیڈ کے مسائل سے بھی گزری ہیں، جو ان کی جسمانی شکل پر اثرانداز ہوئے۔

اداکارہ نے ایک مخصوص سوشل میڈیا پیج کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس پر ان کی جسامت پر مذاق بنایا گیا تھا، اور کہا کہ ایسے افراد کو شرم آنی چاہیے۔ متھیرا نے مزید کہا کہ وہ دنیا کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی، اپنے اصولوں پر قائم ہیں اور خود کو خوبصورت سمجھتی ہیں۔

متھیرا ہمیشہ اپنی ظاہری یا جسمانی تنقید کا جواب دینے میں پیش پیش رہی ہیں اور اس بار بھی اپنے مخصوص انداز میں اپنی بات کا دفاع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button