پاکستان
Trending

نادرا نے فنگر پرنٹس کی مشکل ختم کی، چہرے سے بائیومیٹرک تصدیق شروع

 

اسلام آباد: نادرا نے فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کا حل نکالتے ہوئے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سہولت متعارف کروا دی ہے۔

20 جنوری 2026 سے شہری نادرا مراکز یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے چہرے سے اپنا بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ سرٹیفکیٹ میں تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور QR کوڈ شامل ہوگا اور یہ 7 دن تک قابل استعمال ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بزرگ شہری یا وہ لوگ جو فنگر پرنٹس دینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، اب آسانی سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ نادرا نے نظام کے نفاذ کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button