اسلام آباد :وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدوں پر تعینات کرنے کی سمری باضابطہ طور پر ایوانِ صدر کو ارسال کر دی ہے۔
سمری کی منظوری کے بعد یہ تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی، جو ملکی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور پاک فضائیہ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔




