اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ "فیلڈ مارشل کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ہے، جس سے ملک کے دفاع میں مزید بہتری آئے گی۔”
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ان کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ ان کی رہنمائی میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ملک کو پوری د نیا میں عزت ملی۔”
اس کے علاوہ، وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایئر مارشل سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ کی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کر کے اپنی دھاک بٹھائی۔”
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، اور ہم اپنے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائیں گے




