پاکستان
Trending

پی ٹی آئی کا مفاہمتی عمل میں شمولیت کا فیصلہ، پیپلز پارٹی سے رابطوں کا آغاز

اسلام آباد: سیاسی درجۂ حرارت میں کمی کی کوششوں کے تحت پاکستان تحریکِ انصاف نے مفاہمت کی راہ اپناتے ہوئے پیپلز پارٹی سے رابطہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے بھی پیپلز پارٹی کو آئندہ دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر لانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی اتفاقِ رائے ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button