پاکستان
Trending

اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم صرف ریاست کے اختیار میں، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی حاصل ہوئی: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ریاستِ طیبہ کے درمیان تاریخی اور گہرا تعلق موجود ہے، اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام مسلم ممالک میں محافظینِ حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی، اور حقیقی عزت و طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دشمن کا وطیرہ ہے، اور دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر شکست دی جاتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس سٹاف نے علماء سے اپیل کی کہ وہ قوم کو متحد رکھیں اور عوام میں بصیرت اور وسعت پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم صرف ریاست کے اختیار میں ہے اور معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی حاصل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button