امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ادارے نے ان کی تقریر کو غلط سیاق و سباق میں پیش کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 6 جنوری 2021 کی تقریر کے مختلف حصے ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد کہے گئے تھے، لیکن بی بی سی نے انہیں جوڑ کر یہ تاثر دیا کہ انہوں نے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کی ہدایت دی۔ سابق امریکی صدر نے پہلے بھی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔
بی بی سی نے بعد میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت کی۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس نے تنازع کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
مقدمے میں دائر دعوے کے مطابق ٹرمپ کو ان کی تقریر کے غلط پیش کیے جانے کی وجہ سے شدید مالی اور ساکھ کا نقصان پہنچا ہے۔




