پاکستان
Trending

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی تیسری قسط دسمبر میں منظور ہونے کا امکان

 

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ دسمبر میں متوقع ہے، جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق، اجلاس میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20 کروڑ ڈالر اضافی فنڈز بھی منظور کیے جائیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد توقع ہے کہ قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط دسمبر کے اجلاس میں جاری کر دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button