فلوریڈا:امریکی ٹینس کی مشہور سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب فلوریڈا کے پام بیچ میں چھ دن تک جاری رہی، جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
جوڑا پہلی بار میلان میں 2024 کے فیشن شو کے دوران ملا تھا، اور جولائی میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔ شادی کے موقع پر وینس کی بہن سرینا ولیمز نے ایک قیمتی یاٹ تحفے میں دیا اور کشتی پر تمام کھانے اور انتظامات کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ تقریب میں تقریباً 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست شامل تھے، اور جوڑے نے ایک ہفتے تک خوشیوں بھرا وقت گزارا۔
سرینا نے شادی کی تصاویر کے ساتھ اپنی بہن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا، جس سے تقریب کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔




