کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کرنے والے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں وکلاء ریاض سولنگی، فتح چانڈیو سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ درج دفعات میں تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور دیگر متعلقہ دفعات شامل ہیں۔




