پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے چھ سال کے طویل وقفے کے بعد لندن کے لیے فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے روانہ اور پہنچیں گی، جسے پی آئی اے کے برطانوی آپریشن میں اہم توسیع قرار دیا جا رہا ہے۔




