”
اسلام آباد / کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز (DSPs) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور جوانوں کے حوصلے بلند کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ اور جدید تربیت میں نیشنل اکیڈمی کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہماری فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، اور سندھ پولیس کے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔
مراد علی شاہ نے پاس آؤٹ ہونے والے نئے افسران کو فیلڈ مارکیٹ کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے سخت تاکید کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر، پورے جذبے اور لگن کے ساتھ فیلڈ میں جا کر عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کریں اور محکمے، ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کریں۔
0 8 1 minute read




