پاکستان
Trending

میراتھن سے کراچی کا مثبت چہرہ سامنے آئے گا:میئر مرتضیٰ وہاب

 

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری میراتھن اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے کراچی کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہر کا روشن چہرہ اجاگر ہو۔ میئر نے کہا، "کراچی کا چہرہ بعض اوقات منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، لیکن میراتھن اور سرگرمیاں اس تصویر کو بدلنے کا موقع ہیں۔4

انہوں نے مزید بتایا کہ 23 مارچ کو کراچی میں سائیکلنگ کی تقریب منعقد کی جائے گی اور آئندہ سال میراتھن پورے شہر میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔

میئر نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے، اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی جلد کراچی آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button