کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ہے۔
اس اضافے سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کا عندیہ ملا ہے۔




