پاکستان
Trending

کراچی بچاؤ مہم: ایم کیو ایم کا شہر کے تحفظ اور ترقی پر زور

 

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی بقا اور ترقی کراچی کی سلامتی اور استحکام سے جڑی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شہر کے ساتھ بدترین سلوک ہوا، سڑکیں تباہ ہیں اور بنیادی سہولیات متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے سب سے پہلے کراچی کو مضبوط اور محفوظ بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم معیشت میں کردار ادا کرے گی اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button