واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر کارروائی کی اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔
صدر کے مطابق آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آج صبح 11 بجے مارا لاگو میں اس آپریشن کے بارے میں پریس کانفرنس ہوگی۔





