انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ بھارت سے کسی اور ملک میں منتقل کیے جائیں۔ آئی سی سی نے واضح کیا کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے اور اگر ٹیم بھارت میں کھیلنے کے لیے نہیں جاتی تو پوائنٹس سے محروم ہو جائے گی۔
یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی تھی جب مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد نکال دیا گیا تھا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم کے لیے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا اور بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت ہرگز نہیں جائے گی۔




