پاکستان
Trending

وانا میں خارجی دہشت گردوں کی دہشت گردی، مولانا حافظ سلطان محمد شہید

 

وانا:جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں معروف عالمِ دین مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے۔ حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد اور ان کی کم سن بیٹی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دہشت گردوں کی سفاکانہ سوچ ایک بار پھر سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مولانا حافظ سلطان محمد شدید زخمی ہوئے اور فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیے گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی خبر ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ علما اور عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button