واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور فوجی آپشن سمیت مختلف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے اپوزیشن لیڈرز امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران میں انٹرنیٹ بحال کرنے کے امکانات پر بھی کام ہو رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور مستقبل میں ملاقات ممکن ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ کی ڈیل کو مکمل کرنے اور منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات کی بھی تصدیق کی۔




