کھیل
Trending

پی ایس ایل 11: کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری، 89 مقامی کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی فہرست کے مطابق 89 مقامی کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر پانچ مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری: 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹاپ پینل لیگ کی سب سے مہنگی اور اعلیٰ ‘پلاٹینم کیٹیگری’ میں اس بار 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں جہاں پرانے اسٹارز اپنی جگہ بچانے میں کامیاب رہے، وہیں پانچ کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ترقی (Promotion) دی گئی ہے۔ اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کیٹیگریز کے اس عمل میں سب سے خوش نصیب ثابت ہوئے، جنہوں نے ‘گولڈ’ سے چھلانگ لگا کر براہِ راست ‘پلاٹینم’ کیٹیگری میں اپنی جگہ بنائی۔
آل راؤنڈر سلمان علی آغا، تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی، محمد نواز اور مسٹری اسپنر ابرار احمد اپنی رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب رہے اور اب ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔سٹار کھلاڑیوں کی بالادستی برقرار پاکستان کرکٹ کے صفِ اول کے کھلاڑیوں نے ٹاپ پوزیشن پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button