بارکھا ن: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھا ن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور وہ کبھی جھکیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دشمن نے بلوچستان کو ملی آنکھ سے دیکھا، لیکن فوج نے انہیں منہ دکھانے کا موقع نہیں دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست سے دور کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی یکجہتی ضروری ہے۔
اس کے ساتھ انہوں نے ترقیاتی اقدامات کا بھی اعلان کیا، جس میں رکھنی میں 50 بیڈز کا اسپتال، سپورٹس کمپلیکس، ماڈل بازار اور پریس کلب شامل ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے بلوچستان میں میرٹ کو بالادست رکھا جائے گا اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے




