پاکستان
Trending

پنجاب میں ‘گرین انقلاب’ کا آغاز: وزیراعلیٰ مریم نواز نے 4 ارب روپے کی ای ٹیکسی سکیم عوام کے نام کر دی

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ماحولیاتی اور روزگار منصوبے "ای ٹیکسی اسکیم” کا باضابطہ سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں 1100 برقی گاڑیوں کے لیے چابیاں تقسیم کیں، جس کا مقصد پنجاب کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانا اور اسموگ جیسے مسائل کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔
مریم نواز نے سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس منصوبے پر 4 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ خواتین ڈرائیورز کے لیے حکومت 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ خود ادا کرے گی، جبکہ مردوں کے لیے یہ رعایت 50 فیصد رکھی گئی ہے۔گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور فٹنس فیس کی ادائیگی کی ذمہ داری بھی پنجاب حکومت نے سنبھال لی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے منسلک ڈرائیورز ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔
تقریب سے جذباتی خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مہنگائی کے خلاف اپنے اقدامات کا ذکر کیا میں روزانہ خود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مانیٹر کرتی ہوں۔ میرا مقصد صرف فائلیں دیکھنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینا ہے۔ آٹا اور پیاز سستا کرنے کے بعد اب میری توجہ پھلوں کی قیمتیں کم کرنے پر ہے تاکہ ہر طبقہ آسودہ حال ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے نئے نقشے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبہ شروع ہوگا۔
ایمرجنسی کے لیے ایئر ایمبولینس اور میتوں کی مفت منتقلی جیسے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پنجاب کی ہر تحصیل کو جدید ترین گرین بسوں سے جوڑا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button