کاروبار
Trending

"8 ارب کے سالانہ اخراجات کا بوجھ؛ 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کابینہ کو ارسال

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل سے متعلق ایک اہم رپورٹ کابینہ کو پیش کر دی ہے، جس میں کاغذی نوٹ کی جگہ سکے کو ترجیح دینے کی سفارش کی گئی ہےکرنسی مینجمنٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کاغذی نوٹ کی قلیل عمر حکومت کے لیے بھاری مالی نقصان کا باعث بن رہی ہے۔
10 روپے کا نوٹ محض 6 سے 9 ماہ کے اندر پھٹ جاتا ہے یا استعمال کے قابل نہیں رہتا، جبکہ اس کے برعکس 10 روپے کا سکہ 20 سے 30 سال تک گردش میں رہ سکتا ہے۔حکومت ہر سال 10 روپے کے نوٹوں کی چھپائی اور پرانے نوٹوں کو ٹھکانے لگانے پر 8 سے 10 ارب روپے خرچ کرتی ہے۔ ملک میں چھپنے والے کل نوٹوں کا 35 فیصد صرف 10 کا نوٹ ہوتا ہے۔
اگر 10 روپے کا سکہ مکمل طور پر اپنا لیا جائے تو ابتدائی لاگت کے باوجود اگلے 10 سالوں میں 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button