یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ اور ایف پی سی سی آئی کے رہنما ایس ایم تنویر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی کے ڈسٹرکٹ اکانومی کے منصوبے کو فوری طور پر نافذ کرے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لیے جامع فریم ورک پیش کرتا ہے جو اقتصادی ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک میں اختیارات کی مرکزیت معیشت کے لیے زہر قاتل بن چکی ہے اور اس سے اقتصادی نمو کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے مقامی قیادتوں کو معاشی فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ضلعی معیشتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔
تنویری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ جی ڈی پی 411 ارب ڈالر ہے، جو ایلون مسک کی ذاتی دولت 500 ارب ڈالر سے کم ہے، اور اس کا سبب مرکزیت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے صوبوں کے قیام سے 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ضلعی معیشتوں کو فعال کیا جائے۔ ایس ایم تنویر نے ڈسٹرکٹ اکانومی کو "معاشی بحالی کا گیم چینجر” قرار دیا ہے۔




