بین الاقوامی
Trending

ایران سے اسرائیل کی کشیدگی ،ہفتہ وار 3 ارب ڈالر کا نقصان، ریاست میں ’’شٹ ڈائون‘‘

 

تل ابیب: ایران کے ساتھ جنگی محاذ آرائی نے اسرائیل کے مالیاتی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسرائیلی وزارتِ خزانہ نے ایک ہنگامی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کو حالیہ کشیدگی کی وجہ سے صرف ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگی جنون اسی طرح برقرار رہا تو ملکی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ جائے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنگی حالات نے ہر شعبے کو مفلوج کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ انتہائی کم پابندیوں کے دور میں بھی ملکی خزانے کو ہر ہفتے ڈیڑھ ارب ڈالر کا براہِ راست گھاٹا ہو رہا ہے۔
افرادی قوت کی سرگرمیوں پر پابندی کے باعث کارخانے، دفاتر اور تجارتی مراکز بند پڑے ہیں، جس سے سپلائی چین مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔اسرائیلی فوج اور حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سخت اقدامات نافذ کیے ہیں:
ملک بھر کے تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ کسی بھی قسم کے عوامی، سماجی یا مذہبی اجتماع پر مکمل پابندی ہے، جس سے پورے ملک میں ہو کا عالم ہے۔ سکیورٹی الرٹ کے باعث ملازمین کی نقل و حرکت ممنوع ہے، جس نے معاشی پہیے کو مکمل طور پر جام کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیل کو ایک طرف مہنگے ترین دفاعی نظام (آئرن ڈوم و دیگر) کے اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں اور دوسری طرف داخلی معیشت کی بندش نے کمر توڑ دی ہے۔ ایران کے ساتھ یہ محاذ آرائی اسرائیل کے لیے دہری معاشی مار ثابت ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button