اسلام آباد : پاک افغان سرحدی پٹی پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ ارندو سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاک فضائیہ اور بری فوج کے مشترکہ آپریشن میں افغان طالبان کے مرکزی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کے جوانوں کی پیش قدمی دیکھتے ہی افغان طالبان اپنی پوسٹوں پر بھاری اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر سرحدی علاقوں کی جانب فرار ہو گئے۔کارروائی کے بعد ارندو سیکٹر میں دشمن کی دفاعی لائن مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے اور اب وہاں پاک فوج کا کنٹرول مزید مستحکم ہے۔




